شدید پریشانی یا مایوسی یا مشکلات کا وظیفہ
بڑی سے بڑی حاجت یا پہاڑ جیسی مشکلات کے حل کا وظیفہ
سُبْحَانَ اللَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَلَا إِلٰهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ
ترجمہ:
اللہ پاک ہے، اور سب تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں، اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اور اللہ سب سے بڑا ہے، اور گناہوں سے بچنے اور نیکی کرنے کی طاقت نہیں مگر اللہ بلند و عظیم کی طرف سے۔
وظیفہ کرنے کا طریقہ
نیت
دل میں یہ نیت کریں:
"یا اللہ! میں تیرے ذکر کے ذریعے اپنی حاجت، پریشانی اور دل کی بےچینی دور کرنا چاہتا ہوں۔"
تیاری
- باوضو ہوں
- قبلہ رخ بیٹھ جائیں
- دل کو یکسو کریں
پڑھنے کی تعداد
عمل کا طریقہ
- عشاء کے بعد 360 مرتبہ
- اوّل و آخر 11 مرتبہ درود شریف
- سجدے میں جا کر اپنی حاجت مانگیں
- “چالیس دن میں حاجات پوری ہو جاتی ہیں۔
“یہ اعمال نمازِ فجر کے بعد بھی ادا کیے جا سکتے ہیں، ان شاء اللہ اس میں بھی برکت اور تاثیر ہوگی۔”
اہم بات
“اس وظیفہ کے دوران مکمل خاموشی اختیار کریں اور اسے چالیس دن تک بلا ناغہ جاری رکھیں۔ اگر کسی دن ناغہ ہو جائے تو عمل ازسرِ نو شروع کرنا لازم ہوگا۔”